مکوآنہ:سیم نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
مکوآنہ (نمائندہ دنیا ) مکوآنہ سے خانوآنہ بائی پاس روڈ پر سیم نالہ سے تقریباً 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو سیم نالہ سے نکال لیا۔ تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش متعلقہ تھانہ صدر فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments