گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا 22ویں روز بھی جاری

گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا 22ویں روز بھی جاری

تاجر رہنماؤں اور گوٹھ رہائشیوں کی شرکت،کامیاب ہڑتال پر مبارکبادحکومت سے مذاکرات کا آج سے آغاز، ریلیف ملنے کی امیدہے ،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا اتوار کو22ویں دن بھی جاری رہا۔دھرنا گاہ میں تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر، صدر الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن رضوان عرفان،حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید فرازاحمد،صدر کوآپریٹیو مارکیٹ اسلم خان،اسمال ٹریڈرز کے صدرمحمود حامد و دیگر تاجروں نے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ملاقات کی اور 3ستمبر کی کامیاب ہڑتال پر مبارکباد پیش کی۔دھرنے میں صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی سید قطب احمد کی قیادت میں اسکیم 33گلزار ہجری کے متاثرہ وفد نے بھی شرکت کی اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیااور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

منعم ظفر نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ ہیں اور قبضہ مافیا کے خلاف زبردست جدوجہد کریں گے ۔دھرنے میں گوٹھوں کے رہائشیوں نے فیملی کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی اور گوٹھ میں موجودہ مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایوب خاصخیلی نے سندھ میں ہونے والے مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دھرنوں کا مرکزی مطالبہ پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے وصول کیا جانے والا بھتہ ٹیکس ختم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج سے جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شروع ہو رہا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ عوام کو پٹرولیم لیوی، آئی پی پیز اور مہنگائی کے حوالے سے ضرور ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...