حرمین شریفین کی سلا متی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا :حافظ سلمان

حرمین شریفین کی سلا متی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا :حافظ سلمان

مقدس مقامات کی طرف میزائل، ڈرون یا جنگی کارروائی امن کیلئے سنگین خطرہ

ڈسکہ(نامہ نگار )اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ سلمان اعظم نے سعودی عرب کی سرزمین بالخصوص مکہ مکرمہ کی سمت حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین اﷲ تعالیٰ کی مقدس امانت اور پوری امت مسلمہ کے ایمان و عقیدت کا مرکز ہیں، ان کے تقدس اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے عقیدت، وحدت اور روحانی وابستگی کے مراکز ہیں۔ ان مقدس مقامات کی طرف کسی بھی قسم کا میزائل، ڈرون یا جنگی کارروائی نہ صرف خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنتی ہے ۔حافظ سلمان اعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے حرمین شریفین کے تحفظ، عازمین حج و عمرہ اور زائرین کی سلامتی کے لیے جو ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے وہ قابلِ قدر ہے ، سعودی فضائی دفاع کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مکہ مکرمہ کے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ڈرون کو روکنا ایک اہم حفاظتی اقدام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...