ہنگو کے قریب دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن ابوذ ر راہوالی کے رہائشی

ہنگو کے قریب دہشتگردوں کے حملے  میں شہید کیپٹن ابوذ ر راہوالی کے رہائشی

راہوالی (نامہ نگار)ہنگو کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلہ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کے نتیجہ میں پاک فوج کے کیپٹن ابوذر نے وطن عزیز کے دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کرلیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق شہید کیپٹن ابوذر کا تعلق پاکستانی ملٹری اکیڈمی ایم پی اے کے 146لانگ کورس سے تھا۔ نوجوان آرمی آفیسر نے حملہ کے دوران دشمن کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا شہید ہونے والے نوجوان کیپٹن ابوذر کا تعلق راہوالی کے معروف وڑائچ خاندان سے ہے ا ن کے والد چودھری محمد فاروق وڑائچ اٹلی میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...