نوشہرہ :مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ ، ایک شخص زخمی

نوشہرہ :مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ ، ایک شخص زخمی

شہباز ہسپتال منتقل ، خاتون سے ہاتھا پائی ،ڈاکو 8 لاکھ روپے چھین کر فرار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ، ڈاکو 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ ضلع شیخوپورہ کے گاؤں ترگیوالی کا رہائشی شہباز اہلخانہ کے ہمراہ واپس گاؤں جا رہا تھا کہ کڑیال کے قریب ڈاکوؤں نے روک لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شہباز زخمی ہو گیا جبکہ ہاتھا پائی کے دوران خاتون کے کپڑے بھی پھٹ گئے واردات کے بعد ڈاکو 8 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے اطلاع ملتے سب انسپکٹر شفقت عباس پولیس نفری موقع پر پہنچے اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ۔ ڈی ایس پی عنصر فاروق مان نے ہسپتال پہنچ کر زخمی کی عیادت کی اور تفصیلات معلوم کیں ،زخمی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...