حرمین شریفین کی سلامتی پر مصلحت قبول نہیں :حافظ عمران
سلامتی کیلئے تمام دینی و مذہبی قوتوں کو یکجا ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا:طلبہ سے خطاب
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)حرمین شریفین مسلمانوں کی عقیدت اور وابستگی کا عظیم مرکز ہیں، ان کی حرمت و تقدس پر پوری امت مسلمہ متحد ہے ، حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پاکستان میں بیٹھ کر سعودی عرب کیخلاف پراپیگنڈاکرنے والے ، سعودی حمایت اور حرمین کے تقدس کیلئے آواز اٹھانے والوں کو ریالوں کے طعنے دینے والے ایمانی اہمیت کو کیا جانیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کے امیر صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف نے تحفظ حرمین شریفین طلبہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی کیلئے تمام دینی و مذہبی قوتوں کو یکجا ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کے ایمان و عقیدت کا مرکز ہیں۔ ان کی حرمت، تقدس اور سلامتی کے معاملے پر مسلمانان پاکستان کسی قسم کی مصلحت قبول نہیں کریں گے اور ہر فورم پر اپنے دینی جذبات کا اظہار کریں گے ۔اس موقع پر مولانا محمد ابرار ظہیر نے کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اعلان کر چکے ہیں کہ ایک لاکھ اہلحدیث بزرگ اور نوجوان حرمین کے تقدس کی حفاظت کیلئے پاک افواج کیساتھ ساتھ جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ ناظم شہر مولانا محمد مشتاق چیمہ ، چیئرمین امن کمیٹی حاجی محمد یوسف کھوکھر نے بھی خطاب کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments