ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ کا مطالبات کی منظور ی تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے مطالبات کی منظور ی تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی ، سیکرٹری شہباز شمس نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے وکلا پر جھوٹے ،بے بنیاد مقدمات ،ان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں کیخلاف ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے وکلا نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ احاطہ سول وسیشن کورٹ میں پولیس کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سوموار کو وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments