قصبہ گجرات انجمن تاجران الیکشن چودھری کامران صدارتی امیدوار

قصبہ گجرات انجمن تاجران الیکشن  چودھری کامران صدارتی امیدوار

قصبہ گجرات (نامہ نگار) انجمن تاجران قصبہ گجرات کے انتخابات کے لیے چودھری کامران نے صدر کے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں آنے کا اعلان کردیا۔

 انہوں نے کہا کہ تاجروں کی حقیقی اور مؤثر نمائندگی کے لیے باقاعدہ انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انجمن تاجران کے آخری انتخابات 1997ء میں ہوئے تھے ، جبکہ تقریباً چار سال قبل بننے والی باڈی کی مدت بھی مکمل ہوچکی ہے ، اس لیے اب نئے انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔ چودھری کامران نے کہا کہ ان کا منشور صرف انتخابات تک محدود نہیں بلکہ تاجر برادری کے مسائل کا مستقل حل ہے ۔ اندرون و بیرون بازار صفائی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس، ٹریفک، پارکنگ، سکیورٹی، بجلی اور دیگر سرکاری محکموں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...