میلسی،تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ‘چچازاد بھائی قتل
واقعہ چدھڑ بھنڈہ میں پیش آیا، اسلم پٹھان کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
میلسی (نامہ نگار )ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چچا زاد کو قتل کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ میلسی نواح چدھڑ بھنڈہ میں دو چچازادبھائیوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔ایک کزن نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے چچازاد محمد اسلم خان پٹھان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔لا ش پو سٹمارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میلسی پہنچا دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments