ملک سیاسی محاذ آرائی اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا:ڈاکٹر آصف باجوہ
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر آصف باجوہ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے۔
کہ ملک کسی بھی قسم کی سیاسی محاذ آرائی اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاسی اختلافات کو مذاکرات اور آئینی و قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ کے باعث ملک میں ایک مرتبہ پھر سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، سیاسی جماعتوں کو کارکنوں اور عوام کو قانون کی پاسداری کی تلقین کرنی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments