عالم چوک :سرراہ خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا گرفتار
عالم چوک (نمائندہ خصوصی)کوٹ اسحاق میں سرراہ خواتین سے نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سی پی او نے نوٹس لے لیا ،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوٹ اسحاق گلہ گلاں والا کے رہائشی شعیب نامی اوباش نے گلی میں جاتی دو لڑکیوں سے نازیبا حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فور ی گرفتاری کے احکامات جاری کر د ئیے ، تھانہ اروپ کی عالم چوک پولیس چوکی کی ٹیم نے ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments