وزیرآباد:شارٹ سرکٹ کے باعث محنت کش کے گھر آتشزدگی ، سامان راکھ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شارٹ سرکٹ کے باعث محنت کش محمد ناصر کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ، تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا ،مکان کی دیواروں اور چھتوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا جس کے باعث ملحقہ مکانات کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا گیا۔متاثرہ محنت کش محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور دل کا مریض ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments