سمبڑیال:وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ، رقم ، طلائی زیورات سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری موٹر سائیکل ، رقم ، طلائی زیورات اورموبائل فونزسے محروم ہوگئے۔
محلہ شیراں آباد کے رہائشی محمد شبیر کے گھر 2 نامعلوم ڈاکوداخل ہوگئے اوراہل خانہ کو یرغمال بنا کر موبائل فون 50،ہزارروپے ، طلائی زیورات لے گئے ،گھمن کالونی میں محمد ارسلان کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ، گھمنانوالی میں عرفان کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر 2لاکھ 50ہزارروپے لے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments