تتلے عالی:بھائی نے جعلی روبکار سے ملزم کو رہا کرا لیا

تتلے عالی:بھائی نے جعلی روبکار سے ملزم کو رہا کرا لیا

مدعی نے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا تو وہاں مذکورہ روبکار کا ریکارڈ نہیں تھا

تتلے عالی(نامہ نگار )جعلی روبکار کے ذریعے ملزم کی رہائی، 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تتلے عالی کے علاقہ سادو گورائیہ کے رہائشی محمد اشرف نے 2جنوری2026کو ملزموں آصف اور عبدالرؤف کیخلاف مقدمہ نمبر1043/26 درج کرایا تھا جس میں ملزم عبدالرؤف مفرور تھا جو مدعی مقدمہ اور ا سکے عزیزوں کو دھمکیاں دیتا تھا۔پولیس نے ملزم عبدالرؤف کو26ستمبر کو اس کے ڈیر ے پر ریڈ کرکے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا،اسی روز ملزم کا بھائی آصف تین چار نامعلوم افراد کے ساتھ تتلے عالی کی پولیس چوکی بڈھا گورائیہ گئے تو ایک جعلی بوگس اور فرضی روبکار بابت ملزم عبدالرؤف پولیس کو دے کر عبوری ضمانت بعدالت ایڈیشنل ڈسرکٹ سیشن جج نوشہرہ ورکاں ملزم کو رہاکرا لیا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا تو وہاں مذکورہ روبکار کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...