چوری کے پیٹرانجن سے تیار بسیں‘ویگنیں رواں دواں

چوری کے پیٹرانجن سے تیار بسیں‘ویگنیں رواں دواں

بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف انتظامیہ کارروائی سے گریزاں

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں چوری شدہ پیٹرانجن سے تیار بسیں،ویگنیں اوررکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں آبپاشی کیلئے استعمال میں لائے جانے والے پیٹر انجن پر بس،ویگن لوڈراور رکشے کی باڈی لگا کر کر مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچایا جاتا ہے سواریوں کی سکیورٹی،جان ومال کی حفاظت اور حکومت کی جانب سے منظور کسی بھی ٹرانسپورٹ میں نہ آنے والی پیٹر گاڑیوں کو دودھ،کھل ،ڈیزل،چارہ جات کیلئے بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔ان رکشوں میں اکثرپیٹر انجن کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے لگائے گئے تھے چوری شدہ ہیں،بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ شاہراہوں،دیہات میں گھومتی پیٹر انجن گاڑیاں متعدد بار حادثات کا باعث بن چکی ہیں لیکن انتظامیہ ان کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔اہل علاقہ نے پیٹر گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...