گلیانہ :میرج ہالز اور مارکیز میں ون ڈش کی خلاف ورزی
پنجاب حکومت کے احکامات سر عام ہوا میں اڑائے جا رہے ، انتظامیہ تماشائی
گلیانہ (نامہ نگار)کھاریاں،گلیانہ وملکہ اور گردونواح میں قائم میرج ہالز اور مارکیز میں ون ڈش کی خلاف ورزی عروج پر پہنچ گئی ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔تفصیل کے مطابق کھاریاں ،گلیانہ اور گردونواح میں قائم میرج ہالز پر روزانہ کی بنیاد پر ون ڈش پر پابندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر میرج ہال انتظامیہ کئی ڈشز سے مہمانوں کی تواضع کرتی ہے ۔ شادی کی تقریبات میں پنجاب حکومت کے احکامات سر عام ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کی بنیاد پر میرج ہالز پر چھاپے مارے جائیں اور قانون شکنی کرنے والے ہالز کو سیل کیا جائے تاکہ حکومتی احکامات کی بالادستی ممکن ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments