پیرا فورس میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ ‘ 1355امیدواروں کی شرکت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت پیرا فورس کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے پیرا فورس کے سارجنٹس کی بھرتی کیلئے منعقدہ فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور بھرتی کے عمل کا معائنہ کیا۔بھرتی کیلئے 1355 امیدوار فزیکل ٹیسٹ میں شریک ہوئے ۔ ان میں 954مرد اور 401خواتین امیدوار شامل تھیں۔ ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی دوڑ، قد کی پیمائش اور دیگر جسمانی مراحل مکمل کرائے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments