ڈسکہ :وار داتوں میں لاکھوں روپے موبائل فون ودیگر سامان چوری
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے ، موبائل فون ودیگر سامان چوری ہو گیا ۔
نیو کچہری میں اعجاز احمد ایڈووکیٹ کے چیمبر آفس کے دراز سے ساڑھے 6لاکھ روپے ، مین بازار میں شاپنگ کے دوران شیزا لیاقت کے بیگ سے 15ہزارروپے اور موبائل فون ، پنجگرائیں میں جاوید اقبال گھمن کے ڈیر ے سے ٹریکٹر کی بیٹری، لنک راڈ اور پٹی لوہا ، محلہ مغلپورہ میں عمار ظفر شیخ کے مکان کے تالے توڑ کر ٹونٹیاں ،چھت والا پنکھا اور سکریپ چوری کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments