حافظ آباد :والد اور دوست کا قتل ‘ 2بیٹے اور والدہ گرفتار

حافظ آباد :والد اور دوست کا قتل ‘ 2بیٹے اور والدہ گرفتار

70سالہ صدیق اور صلح کرانے آنیوالے نذیر احمد ہنجرا کی لاشیں ورثا کے حوالے

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کے علاقہ کولو تارڑ میں بیٹوں کے ہاتھوں باپ سمیت دو افراد کے قتل کے افسوسناک واقعہ میں اہم پیش رفت، پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ صلح کر انے کیلئے آنے والے مقتول نذیر احمد ہنجرا کے بیٹے طیب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ نامزد ملزموں میں مقتول 70 سالہ محمد صدیق کے دو بیٹے آصف، قاسم اور اس کی بیوی کلثوم بی بی شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزموں کا اپنے والد سے زمین کا تنازع چل رہا تھا جس پر نذیر احمد ہنجرا صلح کر انے ڈیرے پر آیا تو بیٹوں نے طیش میں آکر کلہاڑیوں کے وار کرکے والد اور ا ن کے دوست کو قتل کردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ، دونوں کو آبائی قبرستانوں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ ڈی پی او حافظ آ باد فواد احمد کے مطابق تینوں ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...