پنڈی بھٹیاں :سیوریج کے بعد سڑک کی عدم بحالی ، گزرنا محال

پنڈی بھٹیاں :سیوریج کے بعد سڑک کی عدم بحالی ، گزرنا محال

40دیہات کے کاشتکاروں کو دھان کی فصل منڈی تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)چالیس دیہات اور بیرانوالہ انٹر چینج کو شہر سے ملانے والی سڑک پر گہرے گڑھوں کے با عث سفر محال ہو گیا ،اس سڑک پر شہر کی حدود میں دو کلو میٹر کے ایریا میں سیوریج کا پائپ ڈال کر ٹھیکیدار غائب ہو چکا اور 3 ماہ گزرنے کے باوجود سڑک کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا جس سے سڑک سے گزرنا محال ہے شہریوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ،چالیس دیہات کے لاکھوں نفوس شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ، دھان کی فصل کی کٹائی شروع ہو چکی ہے اور اجناس منڈی تک پہنچانے میں بھی دشواری ہے اور کماد کا سیزن بھی شروع ہو نے والا ہے ۔اس سلسلہ میں شہری بار ہا مقامی انتظامیہ کی توجہ دلا چکے ہیں لیکن  ٹھیکیدار اور کام کی نگرانی کرنے والی کمپنی نیسپاک کے اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ منتخب نمائندے بھی اہم مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں دے ر ہے جو کہ ان کی عوام کے مسائل سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر گوجرنوالہ اور ڈ پٹی کمشنر حافظ آباد سے سڑک کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...