سیالکوٹ : اشیائے خورونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت

سیالکوٹ : اشیائے خورونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)شہر بھر میں اشیائے خورونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت کی شکایات سامنے آنے کے باوجود سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق چھوٹا اور بڑا گوشت، دودھ، دہی اور ایل پی جی گیس سمیت مختلف اشیا مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کے نظام کو فعال بنایا جائے اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...