عروج امجد کیس، ملزم طیب منان کی درخواست ضمانت خارج
ملزم کی ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے بھی خارج ہو چکی تھی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) واپڈا ٹاؤن میں عروج امجد کیس کے گرفتار ملزم اور ان کے شوہر طیب منان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج فرحان شکور نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ملزم کی درخواست ضمانت اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ عثمان محمود کی عدالت سے بھی خارج ہو چکی ہے ۔مقدمے میں مدعی فریق نے الزام عائد کیا تھا کہ عروج امجد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے بطن میں موجود پانچ ماہ کی بچی زندہ پیدا ہونے کے چند منٹ بعد دم توڑ گئی۔ دوسری جانب ملزم فریق نے معاملے کو ادھار رقم کی واپسی کے مطالبے کے تنازع اور بلیک میلنگ کے الزامات سے جوڑا تھا۔ ملزم فریق کا مؤقف تھا کہ بچی کی میڈیکل رپورٹس بالکل درست تھیں اور اس کی پیدائش کے فوری بعد موت واقع ہونے کے معاملے کو مقدمہ سنگین بنانے کیلئے استعمال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments