ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پارکنگ ٹھیکیدار کے خلاف زائد فیس وصول کرنے پر مقدمہ
حافظ آباد (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کے خلاف مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکیدار محمد اعجاز، سکنہ گلوٹیاں، تحصیل ڈسکہ، ہسپتال کے سامنے قائم پارکنگ میں موٹر سائیکلوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے شہریوں سے مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کر رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments