سیالکوٹ میں 355فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ‘ 27کو جرمانے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر سیالکوٹ میں ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 355 فوڈ پوائنٹس اور پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی سید بنیامین کے مطابق خلاف ورزیوں پر 27 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ انتہائی ناقص انتظامات پر دو پوائنٹس کی پیداوار بند کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ناقص سرکہ، بدبودار گوشت، چائنیز نمک اور ممنوعہ اجزا تلف کیے گئے ۔ یہ کارروائیاں سابقہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ بعض مقامات پر ناقص اور زائدالمیعاد اشیا سے خوراک تیار کی جا رہی تھی، جبکہ ملازمین کے میڈیکل اور تربیتی سرٹیفکیٹس سمیت ضروری ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments