گجرات :ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ
گجرات (سٹی رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحولیات گجرات نے ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں مختلف کارروائیاں کیں۔
بھٹہ خشت کی آٹھ انسپکشنز کے دوران پانچ بھٹے بند پائے گئے ، جبکہ تین بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر فعال تھے۔صنعتی یونٹس کی سات انسپکشنز بھی کی گئیں، جن کے دوران چار یونٹس میں خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ان میں سے تین یونٹس کو نوٹس جاری کیے گئے ، جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments