بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل سے حقیقی کامیابی مل سکتی :مولانا داؤد رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان کے زیر اہتمام شاہ رکن عالم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا ہے کہ جن نفوس قدسیہ کی برکت سے برصغیر میں اسلام کی شمع روشن ہوئی۔۔۔
ان میں حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کا نام نمایاں ہے ۔ آپ سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں ممتاز مقام رکھتے ہیں، جبکہ آپ کے جد امجد شیخ الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ برصغیر میں سلسلہ سہروردیہ کے بانی ہیں۔ ان دنوں ملتان شریف میں حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کا 713واں عرس مبارک منایا جا رہا ہے ۔بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرکے دین و دنیا میں حقیقی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments