ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں فزیوتھراپسٹ تعینات کرنے کا مطالبہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں  فزیوتھراپسٹ تعینات کرنے کا مطالبہ

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں فزیوتھراپی کی سہولت نہ ہونے کے باعث تحصیل کی لاکھوں آبادی کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مرکزی انجمن تاجران کے چیف ایگزیکٹو شیخ ظہور احمد اور صدر اسلم زاہد نے ہسپتال میں فزیوتھراپسٹ کی عدم تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے فوری طور پر یہ سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے کر فزیوتھراپسٹ تعینات کیا جائے ، تاکہ مریضوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...