چوہدری رضوان سلہریا کو عالمی سطح پر پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ مل گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن کے چیئرمین چوہدری رضوان سلہریا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ان کیلئے باعث اعزاز اور حوصلہ افزائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں برلن، جرمنی میں قائم ایسوسی ایشن آف یورپین اٹارنیز کی جانب سے انٹرنیشنل بزنس اینڈ کارپوریٹ لائریو 2026ء ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ قانون کے شعبے میں دو دہائیوں سے زائد عرصہ گزارنے اور مختلف ممالک کے قانونی نظاموں میں کام کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ان کے لیے نہایت خوشی اور مسرت کا باعث ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments