واسا سیالکوٹ کے پانی کے بلوں میں اضافہ، شہری پریشان
پانی کا ماہانہ بل تقریباً 780روپے تھا، جو بڑھا کر 2130روپے کر دیا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) واسا سیالکوٹ کی جانب سے پانی کے ماہانہ بلوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق پہلے پانی کا ماہانہ بل تقریباً 780 روپے تھا، جو بڑھا کر 2130 روپے کر دیا گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کے بلوں میں نمایاں اضافے کے باوجود فراہمی آب کی صورت حال میں بہتری نہیں آئی اور متعدد علاقوں میں بدستور گندا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے پانی کے بلوں میں اتنا اضافہ برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے بلوں میں اضافے پر نظرثانی کی جائے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments