سیالکوٹ چیمبر: پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم بارے سیمینار

سیالکوٹ چیمبر: پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم بارے سیمینار

پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کیلئے 5کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کا اعلان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیالکوٹ چیمبر میں وزیراعلیٰ پنجاب پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری معدنیات پرویز اقبال بٹ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق اور ڈائریکٹر جنرل معدنیات فاروق رشید نے شرکت کی۔ سیکرٹری معدنیات پرویز اقبال بٹ نے شرکا کو سکیم کے اغراض و مقاصد اور کاروباری مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سکیم کے تحت 50 لاکھ روپے سے 5کروڑ روپے تک بلا سود قرضے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست دینے اور منظوری کا عمل آن لائن رکھا گیا ہے ، جبکہ قرضے کی فراہمی تین ہفتوں کے اندر ممکن ہے۔ پرویز اقبال بٹ نے بتایا کہ پنک سالٹ پراسیسنگ کے کاروبار میں 46 فیصد تک منافع کی گنجائش موجود ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری افراد کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی ۔سیمینار کے دوران کاروباری برادری نے سکیم میں دلچسپی کا اظہار کیا اور قرضوں کے حصول، درخواستوں کی منظوری، تکنیکی معاونت اور پنک سالٹ کی پراسیسنگ سے متعلق سوالات کیے ، جن کے جواب میں شرکا کو ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...