ہنگری کے قومی دن پر شاہی قلعہ لاہور میں ثقافتی تقریب
صوبائی وزیر شافع حسین، سردار رمیش سنگھ اروڑہ،ہنگری کے سفیر کی شرکت
گجرات (سٹی رپورٹر) ہنگری کے قومی دن کے حوالے سے شاہی قلعہ لاہور میں ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اور ہنگری کے سفارت خانے کے اشتراک سے کیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، ہنگری کے سفیر ڈاکٹر ذولتان وارگا اور ہنگری کے اعزازی قونصل جنرل غلام دستگیر خان نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب ظاہر رضا ہمدانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل محمد نواز گوندل، سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments