بارش کے بعد موسم سرد، شہریوں نے گرم کپڑے اور بستر نکال لیے

بارش کے بعد موسم سرد، شہریوں  نے گرم کپڑے اور بستر نکال لیے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سمبڑیال اور گردونواح میں گزشتہ دو روز کے دوران گرج چمک اور ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے، جس سے شہریوں نے سردیوں کی آمد محسوس کرتے ہوئے گرم بستر استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

موسم میں تبدیلی کے باعث گھروں میں پنکھوں کا استعمال بھی کم ہو گیا ہے اور بیشتر افراد نے پنکھے بند کر دیے ہیں۔بارش کے بعد ہوا میں خنکی بڑھنے سے صبح اور رات کے اوقات میں سردی کا احساس زیادہ ہونے لگا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے موسم میں آنے والی تبدیلی نے گرمی کی شدت کم کر دی ہے اور سردیوں کی آمد واضح طور پر محسوس ہونے لگی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...