عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے :ایس اے حمید
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سابق مشیر چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس اور سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر انسانی تاریخ کا المناک دن ہے۔
ان کے مطابق اس روز بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا، جس کے بعد کشمیری عوام ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر قابل مذمت ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments