کنجاہ :گندم کی بہتر پیداوار کیلئے کسانوں کا تربیتی پروگرام
کسانوں کو جدید زرعی طریقوں اور مؤثر پیداواری حکمت عملی سے آگاہ کیاگیا
گجرات (سٹی رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کنجاہ میں کسانوں کے لیے گندم کی کاشت کے حوالے سے پہلے مرحلے کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت توسیع کنجاہ کے افسروں نے کسانوں کو گندم کی بہتر پیداوار کے لیے جدید زرعی طریقوں اور مؤثر پیداواری حکمت عملی سے آگاہ کیا۔تربیتی پروگرام کا مقصد کسانوں کو گندم کی کاشت کے جدید طریقوں سے روشناس کرانا، فصل کی بہتر نگہداشت کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے مؤثر زرعی سفارشات سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر کسانوں کو محکمہ زراعت کی ہدایات کے مطابق گندم کی کاشت اور فصل کی بہتر نشوونما کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کسانوں کی تربیت اور جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے ایسے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ اور غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments