گجرات :فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 90ہزار جرمانہ، مضر اشیا تلف
ضلع میں مختلف مقامات پر 52انسپکشنز ، خلاف ورزیوں پر 20 امپروومنٹ نوٹس
گجرات (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات نے ضلع بھر میں خوراک کے معیار اور فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر 52 انسپکشنز کیں۔ کارروائیوں کے دوران خلاف ورزیوں پر 20 امپروومنٹ نوٹس جاری کیے گئے ، جبکہ پانچ مقامات پر مجموعی طور پر 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں، 10کلوگرام چائنا سالٹ اور ڈیڑھ کلوگرام زائدالمیعاد اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments