سرائے عالمگیر:صفائی عملے کے تمام 16کارکن ڈیوٹی پر موجود پائے گئے
گجرات (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر نے یونین کونسل 113، قصبہ کیریالی کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صفائی عملے کی حاضری چیک کی گئی، جس کے دوران تمام 16 کارکن اپنے مقررہ بیٹ پلان کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پائے گئے۔ دورے کے وقت نالوں سے گاد نکالنے اور دستی طور پر جھاڑو دینے کا کام جاری تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments