حافظ آباد چیمبر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کی تقریب

حافظ آباد چیمبر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کی تقریب

ایک گھنٹے پر مشتمل معلوماتی نشست میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شفقت حسین تارڑ کی سرپرستی میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلئے ایک تقریب ہوئی، جس میں ڈاکٹر زوبیہ تارڑ، کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے شرکاء کو بیماری کی علامات، تشخیص اور بروقت علاج کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ایک گھنٹے پر مشتمل اس معلوماتی نشست میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ڈاکٹر زوبیہ تارڑ نے چھاتی کے خود معائنے کے طریقے ، سرطان کی ابتدائی علامات، خطرے کی نشانیوں، اسکریننگ، میموگرافی کی اہمیت اور چھاتی میں گلٹی محسوس ہونے کی صورت میں بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے زور دیا کہ چھاتی میں محسوس ہونے والی ہر گلٹی سرطان نہیں ہوتی، تاہم کسی بھی نئی یا مشتبہ گلٹی کا بروقت طبی معائنہ انتہائی ضروری ہے ۔شرکاء نے نشست میں بھرپور دلچسپی لی اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کیے ۔ اس موقع پر شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے معلوماتی بروشرز اور بیجز بھی تقسیم کیے گئے ۔حافظ آباد چیمبر کی جانب سے ڈاکٹر زوبیہ تارڑ، شوکت خانم ہسپتال کی انتظامی ٹیم اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...