واسا گجرات کا ریونیو بڑھانے اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے پر زور
گجرات (سٹی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی زیر صدارت ادارے کے ریونیو میں اضافے اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں تینوں زونز کے ایس ڈی اوز اور فیلڈ اسٹاف کو آمدن بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔اجلاس میں ریونیو میں اضافے، فیلڈ سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور شہریوں کو سیوریج و نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے نظام میں بہتری لانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو میں اضافے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں زونز کے ایس ڈی اوز اپنی نگرانی میں ریونیو سے متعلق سرگرمیاں تیز کریں اور فیلڈ ٹیموں سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ ادارے کی مالی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنا بھی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو کے معاملات کی باقاعدہ نگرانی، بہتر رابطہ کاری اور فیلڈ سطح پر عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں، تاکہ ادارے کی آمدن میں اضافہ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments