وزیرآباد : فٹبال کوچنگ کورس مکمل‘ 30 شرکا کو اسناد تقسیم

وزیرآباد : فٹبال کوچنگ کورس مکمل‘ 30 شرکا کو اسناد تقسیم

مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ کے 5ارکان نے بھی شرکت کی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام فٹبال کے فروغ، آگاہی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پانچ روزہ ڈی سرٹیفکیٹ کوچنگ کورس منعقد کیا گیا، جس میں گجرات، وزیرآباد اور گوجرانوالہ کے 30 شرکاء نے کورس مکمل کیا۔ مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ کی انتظامیہ کے پانچ ارکان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔کوچنگ کورس کا آغاز 21 اکتوبر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سینئر کوچز اختر محی الدین اور رشید کی سرپرستی میں ہوا، جبکہ اختتامی تقریب 25 اکتوبر کو مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر حافظ ذکاء اللہ زبیر تھے، جبکہ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انیق ڈار بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں ڈی ایف اے وزیرآباد کے صدر رانا اورنگزیب، ڈی ایف اے گجرات کے صدر آفتاب بٹ، وزیرآباد کے سینئر فٹبالرز نادر شکیل، خان آصف خان، عمران باجوہ اور سعید گوندل بھی موجود تھے ۔ گوجرانوالہ سے سینئر نائب صدر وحید تنویر، اکبر مہر اور اکرم مغل نے بھی شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے فٹبال کے فروغ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کوچنگ کورس کے انتظامات کرنے پر مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کورس مکمل کرنے والے تمام شرکاء میں ڈی سرٹیفکیٹ کی اسناد تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...