ڈپٹی کمشنر کے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں کے دورے صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کے گوجرانوالہ کے  مختلف علاقوں کے دورے   صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس کی بحالی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

لیاقت پارک میں مزید بینچز نصب کرنے اور خواتین کے لیے کافی شاپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہباز شریف فلائی اوور اور پنڈی بائی پاس کے دورے کے دوران صفائی آپریشن کا معائنہ کیا اور شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گرین بیلٹس کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو موسمی پودے لگانے اور ان کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...