فصلوں کی باقیات جلانے پر کسانوں کو 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ
اے سی نرجس خاتون اورڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمدیوسف نے جرمانے عائدکئے
حافظ آباد (نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ نے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں اور زمینداروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ محکمہ زراعت نے مختلف علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے پر متعدد کسانوں اور زمینداروں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف اور دیگر افسروں نے کولو تارڑ، مولو چک، نانوآنہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت، محکمہ تحفظ ماحولیات کی انسداد سموگ موبائل ٹیموں اور فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور فوری کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments