ہیڈ مرالہ میں کراس روٹ بائیکر کلب کے اعزاز میں دو روزہ کیمپنگ گالا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ پنجاب رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے تاریخی مقامات، قدرتی حسن، روحانی ورثے اور ثقافتی روایات کے باعث سیاحت کے بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن صوبے کے بہترین پہلوؤں کو اجاگر کرنا، سیاحوں کے لیے یادگار تجربات پیدا کرنا اور ایسے پائیدار اقدامات کو فروغ دینا ہے جن سے قدرتی ماحول اور تاریخی ورثے کا تحفظ بھی ہو اور سیاحت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ مرالہ میں کراس روٹ بائیکر کلب کے اعزاز میں منعقدہ دو روزہ کیمپنگ گالا کے موقع پر کیا۔ معروف بائیکر مکرم ترین کی قیادت میں کلب کے ارکان نے کیمپنگ گالا میں شرکت کی۔ رانا عارف اقبال ہرناہ نے شرکا کی میزبانی کی اور ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments