کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے :راجہ سکندرخان

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی  حمایت جاری رکھیں گے :راجہ سکندرخان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور ان کے ساتھ یکجہتی کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے جائز حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء جموں و کشمیر کی تاریخ کا اہم اور افسوس ناک دن ہے ، جب بھارتی افواج سری نگر میں داخل ہوئیں۔ اس دن کو ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جانب مبذول کروانا ہے ۔راجہ سکندر خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...