الفلاح فاؤنڈیشن کے مفت میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

الفلاح فاؤنڈیشن کے مفت میڈیکل  کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) تنظیم الاخوان پاکستان کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نواحی گاؤں کوبے چک میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیمپ کا افتتاح کیا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ماہر ڈاکٹروں اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لیے الفلاح فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مولانا محمد اکرم اعوان اور امیر عبد القدیر اعوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...