ڈسکہ میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے پنک ویک کا آغاز

ڈسکہ میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے پنک ویک کا آغاز

اسسٹنٹ کمشنر اور ایم ایس ڈاکٹر ثاقب بشیر کی زیرنگرانی آگاہی واک کا بھی انعقاد

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے پنک ویک کا آغاز کر دیا گیا، جو 26 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر اور ایم ایس ڈاکٹر ثاقب بشیر بسراء کی نگرانی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیڈی ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں قائم خواتین ڈیسک پر آ کر اپنا طبی معائنہ کروائیں اور ماہر طبی عملے سے ضروری رہنمائی حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی صحت کو ترجیح دیں اور کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں بروقت طبی مشورہ لیں۔ڈاکٹر انعم قادر، ڈاکٹر صدف یحییٰ اور ڈاکٹر اربابہ نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص سے مؤثر علاج کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔ خواتین میں اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور انہیں بروقت تشخیص کی اہمیت سے روشناس کروانا انتہائی ضروری ہے ۔ایم ایس ڈاکٹر ثاقب بشیر بسراء نے کہا کہ پنک ویک منانے کا مقصد خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنا، بروقت تشخیص کی اہمیت بتانا اور انہیں طبی معائنے کی جانب راغب کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...