حرمین شریفین پر حملے امت مسلمہ کیلئے ناقابل برداشت :حافظ ڈاکٹر عبدالکریم

حرمین شریفین پر حملے امت مسلمہ کیلئے  ناقابل برداشت :حافظ ڈاکٹر عبدالکریم

تتلے عالی(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر میزائل حملوں اور متعدد عمرہ زائرین کی شہادت کی اطلاعات پر امت مسلمہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

 مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتی ہے اور حکومت پاکستان و عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔جامع فاطمۃ الزہرا للبنات میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے دل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ حرمین شریفین پر حملوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ سراپا احتجاج ہیں۔ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہیں، جن کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنا امت مسلمہ کا ہر فرد اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے۔ ناموسِ صحابہؓ و اہلِ بیتِ عظام سے متعلق بل بہت جلد پاکستان میں نافذ العمل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...