صوبائی وزیر محنت کا قائداعظم لیبر ویلفیئر ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ
تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی معیار اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے قائداعظم لیبر ویلفیئر ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی معیار اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے سبق سنا۔ انہوں نے بچوں کی تعلیمی استعداد اور تدریسی سرگرمیوں میں دلچسپی کا جائزہ لیتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور جانفشانی سے ادا کریں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سینٹر میں زیر تعلیم بچوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ابتدائی عمر میں بچوں کی تعلیمی و ذہنی نشوونما کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ٹیبلو بھی پیش کیا، جسے صوبائی وزیر نے دیکھا اور بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ماحول کو سرسبز بنانے اور شجرکاری کے فروغ کے لیے صوبائی وزیر نے سکول میں پودے بھی لگائے ۔ بعد ازاں محمد منشاء اللہ بٹ نے سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments