6نومبر کوسی ایم پنجاب ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن لیگ کا فائنل

6نومبر کوسی ایم پنجاب ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن لیگ کا فائنل

ملتان اور لاہور ڈویژن کی ٹیمیں جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں فلڈ لائٹس میں مد مقابل

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) سی ایم پنجاب ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن لیگ کا فائنل 6نومبر کو ملتان ڈویژن اور لاہور ڈویژن کی ٹیموں کے درمیان جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں کھیلا جائے گا، سٹیڈیم کی تزئین آرائش جاری، میچ کیلئے پچ تیار کر لی گئی،میچ سے قبل میوزکل شو کا انعقاد ہوگا ۔جنوبی پنجاب میں منعقد ہونے والے سی ایم پنجاب انٹر ڈویژن کرکٹ چیمپئن لیگ کے فائنل کی میزبانی گوجرانوالہ کرے گا، فائنل میچ کیلئے سٹیڈم کے پویلین میں وائٹ واش جاری ہے اور میچ کیلئے 2 پچیں تیار کی گئی ہیں۔ ملتان ڈویژن اور لاہور ڈویژن کی ٹیموں کے درمیان فائنل مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کی طرف سے انٹرنیشنل  پلیئر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، کمشنر محمد علی، ڈی جی سپورٹس طارق قریشی اور ڈائریکٹر ایڈمن عابد گھرکی ہوں گے ، ڈویژن سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ رانا اصغر کے مطابق فائنل سے قبل جناح سٹیڈم میں تین دوستانہ فلڈ لائٹ میچز کا انعقاد بھی ہوگا، 3 نومبر کو کمشنر الیون گوجرانوالہ اور ڈی جی سپورٹس الیون کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، 4نومبر کو گوجرانوالہ ڈویژن اور لاہور ڈویژن کی ٹیموں کے درمیان اور 5نومبر کو گوجرانوالہ اور ملتان ڈویژن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...