جناح اسپتال میں بجلی بندش سے مریضوں کی اموات کی تردید
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر خالد شیر نے بجلی کی خرابی کے باعث مریضوں کی اموات سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔
وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مریضوں کی اموات بجلی کی بندش کے باعث نہیں ہوئیں۔ انتقال کرنے والے مریض پہلے ہی شدید بیمار تھے اور ان کی حالت تشویشناک تھی۔ مریضوں کی اموات کا ان کی بنیادی طبی پیچیدگیوں سے تعلق تھا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال نے کہا کہ جنریٹر بیک اپ موجود ہے ۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں اندرونی نوعیت کے فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments