نوشہرہ ورکاں :پو لیس ناکے ،شہری پریشان ،کاروبار متاثر
اشیا خورونوش کی خریداری کیلئے نکلنے والوں کے بھی ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) شہر کے مصروف ترین تھانہ چوک میں غیر ضروری اور بے جا پولیس ناکے ، شہری اور تاجر پریشان، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں ۔ ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار مین شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے بجائے پولیس سٹیشن، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، میونسپل کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر آفس، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، ریسکیو 1122، تحصیل آفس، مین بازار اور متعدد کمرشل بینکوں کے سنگم پر واقع تھانہ چوک میں ناکے لگا کر موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کرتے ہیں، گھروں سے سبزی اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش خریدنے کیلئے بازار آنے والے افراد کو بھی ہیلمٹ نہ پہننے پر ہزاروں روپے جرمانے کیے جا رہے ہیں پولیس ناکوں کے خوف سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال آنے والے مریضوں اور عام راہگیروں نے تھانہ چوک سے گزرنے کے بجائے متبادل گلیوں کا راستہ اختیار کرتے ہیں جبکہ شہریوں کی اکثریت نے موٹر سائیکل پر بازار آنا ہی بند کر دیا ۔ اس صورتحال کے باعث بازاروں میں گاہکوں کی کمی اور دکانداروں کے کاروبار میں مندی دیکھی جا رہی ہے ۔ تاجر برادری اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ناکوں کو بازاروں کے بجائے مناسب مقامات پر منتقل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments